سردی کی شدت میں کمی کے باوجود مزید 12 بچے نمونیا سے جاں بحق

لاہور ( نیوز ڈیسک ) سردی کی شدت میں کمی کے باوجود نمونیا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ، چوبیس گھنٹے میں 12 بچے زندگی کی بازی ہار گئے ،
مزید پڑھیں:الیکشن 2024: دوبارہ پولنگ کے بعد دو آزاد، ایک آئی پی پی امیدوار جیت گیا

جن کی عمریں پیدائش سے4 سال کے درمیان ہیں،نمونیا کے باعث فیصل آبادسے 4، بہاولپورسے 3 ، حافظ آباد اور راولپنڈی سے 2،2 اور گوجرانوالہ

سےایک 1بچہ نمونیا کا شکار بنا، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ7 روز کے دوران 39 بچے نمونیا سے جاں بحق ہوئے،رواں برس صوبے سے
374 اور لاہور سے 62 بچے نمونیا کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں پنجاب سے مزید 765 اور لاہورسے 174بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے ہیں۔