ن لیگ خیبرپختونخوا کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری، اہم رہنما نظرانداز

پشاور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے پارٹی قائد نواز شریف ن لیگ کے امیدوار ہونگے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 اور این اے 11 سے سینیئر رہنما امیر مقام کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ امیر مقام کو صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 5 سے بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ن لیگ کی جانب سے سردار محمد یوسف کو مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 اور عباس آفریدی کو این اے 35 کوہاٹ کیلئے ٹکٹ جاری کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ارباب خضر حیات کو خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 28 کیلئے ٹکٹ جاری کردیا۔ تاہم ایبٹ آباد سمیت اہم علاقوں میں قیادت نے اہم اور قریبی عہدیداروں اور رہنماوں کو نظرانداز کردیا جس پر بہت سارے کارکنوںنے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔