خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں بارش، پہاڑوں پر برفباری متوقع، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا میں چند مقا مات پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں دھندبرقرار رہے گی۔اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔چترال، دیر، سوات، کو ہستان اورمالاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے ۔ بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ، قصور،لاہور،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال،ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غا زی خان میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔