جاپان کا پاکستانی طلبہ کیلئے سکالرشپ کااعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) جاپان نے باصلاحیت پاکستانی طلبہ کےلیے میکسٹ اسکالرشپ 2025کا اعلان کیا ہے جس کے تحت گریجوایٹ اور انڈرگریجوایٹ اسٹڈیز کےلیے پاکستانی طلبہ اپلائی کر سکتے ہیں اور ان کے پاس جاپان کی نامور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان نے باصلاحیت پاکستانی طلبہ کےلیے میکسٹ اسکالرشپ 2025کا اعلان کیا ہے جس کے تحت گریجوایٹ اور انڈرگریجوایٹ اسٹڈیز کےلیے پاکستانی طلبہ اپلائی کر سکتے ہیں اور ان کے پاس جاپان کی نامور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔

جاپانی سفارتخانے نے اس ھوالے سے درخواستیں قبول کرنا شروع کردی ہیں۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی

میکسٹ جاپان ہر سال وزارت تعلیم ، ثقافت، کھیل سائنس اور ٹیکنالوجی کو یہ وظائف آفرکرتی ہے جن کی مکمل فنڈنگ جاپانی حکومت کرتی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات جاپانی سفارتخانے کی ویب سائٹ سے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔