پی ٹی اے نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی۔

پی ٹی اے نے سم بلاک کرنے کی ایف بی آر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانونی طور پر ہم سم بلاک کرنے کے پابند نہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سم بلاک کرنے کا عمل ہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پاکستان میں مرد گھر کی خواتین کے لیے موبائل سم اپنے نام سے لیتے ہیں، پاکستان میں صرف 27 فیصد موبائل سم خواتین کے نام پر رجسٹر ہیں۔

مزیدپڑھیں:صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1600 روپے کی بڑی کمی

پی ٹی اے نے کہا کہ سم بلاک کرنے سے بینکوں کی ای والٹ ٹرانزیکشنز بھی متاثر ہوں گی، قانونی مشکلات سے بچنے کے لیے سم بلاک کرنے کے بجائے دوسرے آپشنز پر غور کیا جائے۔