خفیہ ادارے عدالت کو جوابدہ نہیں ہیں، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداوار دیکھے۔

سوشل میڈیا شو ٹاک شاک میں انٹرویو دیتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 4 ملین میٹرک ٹن گندم کی کمی تھی، صرف 3.4 ملین میٹرک ٹن درآمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، وہ وزیرِ اعظم آفس کا احترام کرتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی اے نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی

سابق نگراں وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اُن کی ریٹائرمنٹ کے بعد رابطہ ہوا تھا، موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے صرف ایک بار رابطہ ہوا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خفیہ ادارے عدالت کو جوابدہ نہیں ہیں، خفیہ ادارے صرف وزیرِ اعظم اور وزارت دفاع کو جوابدہ ہیں