مقبوضہ کشمیر میں تعینات 10 لاکھ بھارتی قابض افواج کو فوری ہٹانے کا مطالبہ

انقرہ(نیوزڈیسک)مقبوضہ اور آزادکشمیر کے سیاسی اورحریت رہنماؤں پرمشتمل وفد نے دورہ ترکی کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات 10 لاکھ قابض افواج کو فوری ہٹایاجائے،بھارت او آئی سی کے نمائندوں کودورہ کشمیر کی اجازت دے ،جمعرات کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر کی قیادت میں مقبوضہ اور آزادکشمیرکےسیاسی اورحریت رہنماؤں پرمشتمل وفد کادورہ ترکی اختتام پذیرہوگیا،وفد میں‌کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے کنوینر محمود احمد ساغر، آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن عبدالرشید ترابی، حریت کانفرنس کی آواز الطاف احمد بٹ سمیت اہم شخصیات شامل تھیں، کشمیر ڈائیسپورا کولیشن کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر مبین شاہ نے وفدکی ترکیہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کروائیں،ملاقاتوں میں س میں کشمیر کی آزادی کی تحریک کےلیے بین الاقوامی حمایت کی اہمیت کو اجاگرکیا گیا۔ ملاقاتوں کا سلسلہ رفاہ پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈوگن بیکن سے شروع ہوا ، ترک قومی اسمبلی کے رکن اور کشمیر فریڈم موومنٹ کےحامی برہان کیاترک سمیت متعددارکان پارلیمنٹ اور سیاسی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں،اس دوران وفدنے مسئلہ کشمیر کےفوری حل کی ضرورت پر زورد یا،بعدازاں وفد نے ترک سپیکر سیلال عدن کی دعوت پر ترکیہ کی قومی اسمبلی کا بھی دورہ کیا ،دورے کے موقع پر سپیکر سیلال عدن نے وفد کاانتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا۔