سری نگر(نیوز ڈیسک )عمر عبداللہ بدھ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کو بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اکثریت حاصل کی۔ نیشنل کانفرنس کے اتحاد نے مقبوضہ کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی میں 53 نشستیں حاصل کیں۔
عمر عبداللہ دوسری بار مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اس سے پہلے وہ کانگریس اتحاد کے تحت 2009 سے 2014 تک وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ ، ٹریننگ سے غیر حاضری پر لیویز کے 37 سپاہی برخاست