اہم خبریں

امریکہ کا آبنائے ہرمز میں ادائیگیوں پر بڑا الرٹ، عالمی تجارت کیلئے خطرے کی گھنٹی

واشنگٹن سے جاری ایک اہم وارننگ میں امریکی محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ Strait of Hormuz سے گزرنے کیلئے ایران کو کسی بھی قسم کی ادائیگی کرنے والے بحری جہازوں کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے بعد عالمی شپنگ اور تیل تجارت میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

امریکی ادارے او ایف اے سی کے مطابق انہیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ایران محفوظ گزرگاہ کے بدلے مختلف شکلوں میں ادائیگیاں طلب کر رہا ہے۔ ان ادائیگیوں میں نقد رقم، ڈیجیٹل اثاثے، بارٹر سسٹم یا دیگر اشیاء کے ذریعے لین دین شامل ہو سکتا ہے، حتیٰ کہ بعض معاملات میں بظاہر خیراتی عطیات کے نام پر بھی ادائیگیاں کی جا سکتی ہیں۔

امریکہ کی مشرق وسطیٰ سے پسپائی،سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز واپس گھر روانہ

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی امریکی یا غیر امریکی فرد یا کمپنی نے اس نوعیت کی ادائیگی کی تو وہ براہ راست پابندیوں کے خطرے میں آ جائے گی، چاہے ادائیگی کا طریقہ کچھ بھی کیوں نہ ہو۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عالمی قوانین اور پابندیوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں