اہم خبریں

اسرائیلی فوج نے اہم مسلمان راہنما کو رہا کر دیا،جا نئے تفصیلات

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar نے تصدیق کی ہے کہ سابق سینیٹر Mushtaq Ahmad Khan کو اسرائیلی فورسز کی حراست سے رہا کر دیا گیا ہے۔سابق سینیٹر کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا تھا، جس پر پاکستان نے سفارتی سطح پر مسلسل رابطے کیے۔

اسحاق ڈار نے رہائی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور اس سے انسانی و سفارتی کوششوں کی اہمیت مزید واضح ہوتی ہے۔ انہوں نے یونانی حکام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یونان میں دورانِ عمل سابق سینیٹر کو سہولیات فراہم کیں اور معاونت کی۔
امریکہ کا آبنائے ہرمز میں ادائیگیوں پر بڑا الرٹ، عالمی تجارت کیلئے خطرے کی گھنٹی

حکومتی ذرائع کے مطابق اس معاملے پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطہ کاری جاری رہی، جس کے نتیجے میں رہائی ممکن ہوئی۔ اس پیش رفت کو سفارتی محاذ پر ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں