اہم خبریں

باجوڑ کی بیٹی نے تاریخ رقم کر دی، پہلی خاتون پی اے ایس آفیسر بن گئیں،جا نئے تفصیل

باجوڑ سے تعلق رکھنے والی منیبہ حسین نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس pas officer میں شمولیت اختیار کر لی ہے، اور یوں وہ اپنے علاقے کی پہلی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ یہ کامیابی سی ایس ایس 2025 کے ذریعے حاصل کی گئی ہے، جسے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت نہ صرف ذاتی محنت اور عزم کا نتیجہ ہے بلکہ قبائلی علاقوں کی خواتین کیلئے ایک مضبوط پیغام بھی ہے کہ تعلیم اور لگن کے ذریعے ہر رکاوٹ کو عبور کیا جا سکتا ہے۔ اس کامیابی سے معاشرے میں خواتین کے کردار کو مزید تقویت ملے گی اور نئی نسل کیلئے راستے کھلیں گے۔
پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا حکومت نے نیا فارمولا دیدیا،جا نئے تفصیل
منیبہ حسین کی اس کامیابی کو علاقے میں فخر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، اور اسے ایک ایسے لمحے کے طور پر سراہا جا رہا ہے جو قبائلی روایتی سماج میں مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔

متعلقہ خبریں