آزاد کشمیر پولیس ( azad kashmir police )میں بڑے پیمانے پر تبادلے، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری۔ ( transfer) آزاد کشمیر حکومت نے محکمہ پولیس میں اہم انتظامی تبدیلیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس محمد یاسین قریشی رخصت ایکس پاکستان پر روانہ، دورانِ رخصت نئی تقرری کا فیصلہ۔
ڈی آئی جی ریجن میرپور ڈاکٹر خالد محمود چوہان کو کرنٹ چارج پر ایڈیشنل آئی جی پولیس تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 20 کے افسر ظہیر احمد خان کو ریزرو رینجرز سے تبدیل کر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی سجاد حسین کو ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سے تبدیل کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ سینئر ایس پی کامران علی کو پرنسپل پولیس ٹریننگ اسکول مظفرآباد سے تبدیل کر کے ڈی آئی جی ریجن میرپور تعینات کر دیا گیا۔
محکمہ پولیس آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تعیناتیاں، حکومت کا نوٹیفکیشن جاری۔ ایس ایس پی بھمبر محمد اکمل خان کو تبدیل کر کے اے آئی جی پی لیگل، سنٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مظفرآباد ریاض حیدر بخاری کو تبدیل کر کے ایس ایس پی ریزرو تعینات کر دیا گیا۔
جنگ بندی بدھ کی شام ختم ،ٹرمپ نے طبل جنگ بجا دیا،ایرانی قیادت سے بھی ملنے کے خواہاں
ایس پی جہلم ویلی سید عباس علی شاہ کو تبدیل کر کے ایس پی ضلع باغ تعینات کر دیا گیا۔ ایس پی نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ اصرار الحق کو تبدیل کر کے پرنسپل پولیس ٹریننگ اسکول مظفرآباد تعینات کر دیا گیا۔ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن کو تبدیل کر کے ایس پی ضلع جہلم ویلی تعینات کر دیا گیا۔
ایس پی باغ ریاض مغل کو تبدیل کر کے ایس پی ضلع مظفرآباد تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی مظفرآباد سید رضا الحسن گیلانی کو تبدیل کر کے ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی میرپور محمد ندیم عارف کو تبدیل کر کے ایس پی ضلع نیلم تعینات کر دیا گیا۔
آغا مجتبیٰ صلاح الدین کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ایس پی ضلع میرپور تعینات کر دیا گیا۔ خواجہ عبدالقیوم کو سنٹرل پولیس آفس مظفرآباد سے تبدیل کر کے ایس پی ٹریفک تعینات کر دیا گیا۔ انصر علی کو سکیورٹی ونگ سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ایس پی مظفرآباد تعینات کر دیا گیا۔ایس پی نیلم محمد بشیر کو تبدیل کر کے اے آئی جی پی کرائم برانچ تعینات کر دیا گیا















