گلگت بلتستان ( اے بی این نیوز )گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے جمع کرائے گئے حتمی نامزدگی فارموں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق 24 حلقوں سے مجموعی طور پر 665 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ امیدوار گلگت حلقہ 2 سے سامنے آئے جہاں 58 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، جبکہ استور حلقہ 2 دوسرے نمبر پر رہا جہاں 57 امیدوار میدان میں ہیں۔ غذر حلقہ 2 سے 42، ہنزہ سے 38، نگر حلقہ 1 سے 38، اسکردو حلقہ 1 سے 38 جبکہ گلگت حلقہ 1 سے 34 امیدواروں نے حصہ لیا۔
دیگر حلقوں میں گلگت حلقہ 3 سے 32، نگر حلقہ 2 سے 30، دیامر حلقہ 1 سے 29، گانچھے حلقہ 2 سے 29، اسکردو حلقہ 4 سے 25، غذر حلقہ 3 سے 25، اسکردو حلقہ 2 سے 23، کھرمنگ سے 21، غذر حلقہ 1 سے 20، شگر سے 19، استور حلقہ 1 سے 19، اسکردو حلقہ 3 سے 18 امیدوار شامل ہیں۔
جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان مؤخر، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ
کم ترین امیدوار دیامر حلقہ 4 سے سامنے آئے جہاں صرف 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جبکہ دیامر حلقہ 3 سے 14، دیامر حلقہ 2، گانچھے 1 اور گانچھے حلقہ 3 سے 15، 15 امیدواروں نے حصہ لیا۔
حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد اب جانچ پڑتال، اپیلوں اور انتخابی نشانات کی تقسیم کا مرحلہ شروع ہوگا، جس کے بعد گلگت بلتستان میں انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔















