ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ( PakistanWeather )شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ( WeatherUpdate )رہے گا، تاہم دوپہر کے بعد کچھ مقامات پر جزوی طور پر بادل چھا سکتے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے کئی شہروں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بلند رہا، جہاں سب سے زیادہ گرمی تربت اور نواب شاہ میں ریکارڈ کی گئی، جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔دیگر علاقوں میں بھی شدید گرمی ریکارڈ کی گئی، سکرنڈ میں درجہ حرارت 45 ڈگری، جبکہ دادو، لسبیلہ اور موہنجو داڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔
پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم اعلان ،حکومت کا بڑا فیصلہ
حیدرآباد اور سکھر میں درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ملتان اور ساہیوال میں 38 ڈگری تک گرمی رہی۔ کراچی میں پارہ 35 ڈگری جبکہ لاہور میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔















