اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم اعلان ،حکومت کا بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت نے معاشی دباؤ کا شکار عوام کیلئے ریلیف اقدامات جاری رکھنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل سواروں،(     petrol ) پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے دی جانے والی سبسڈی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف (   ShehbazSharif    )نے ہدایت جاری کی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں ( InflationRelief   )کے کرایوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہ ہونے دیا جائے تاکہ عام شہری مزید مہنگائی کے بوجھ تلے نہ دبیں۔

حکومت کی جانب سے صوبوں کے تعاون سے اربوں روپے کے قومی ریلیف پیکیج کو بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کو براہ راست فائدہ پہنچانا ہے۔وزیراعظم نے زور دیا کہ عوامی ریلیف اقدامات کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستحق افراد تک سہولیات شفاف انداز میں پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں غریب اور متوسط طبقے کو سہارا دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہر ممکن حد تک عوام کو ریلیف فراہم کیا جاتا رہے گا۔

ایران دوبارہ مذاکرات کیلئے تیار،مگر کن شرائط پر،جا نئے تفصیل

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور حالات بہتر بنانے کیلئے مسلسل اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے کی صورتحال میں بہتری آئے گی جس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی استحکام ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ خبریں