ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جاپان کے وزیراعظم ( Iran, Japan )سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی سیکیورٹی، عالمی صورتحال اور سفارتی امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس رابطے کو موجودہ کشیدہ حالات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ایرانی صدر نے واضح کیا کہ اگر امریکا اپنا رویہ تبدیل ( USA, Israel )کرے تو ایران ایک بار پھر سفارتکاری کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل مذاکرات اور باہمی احترام کے ذریعے ہی ممکن ہے، بشرطیکہ یکطرفہ دباؤ ختم کیا جائے۔
جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار
گفتگو کے دوران انہوں نے خلیجی خطے میں بڑھتی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عدم استحکام کی بڑی وجہ امریکا اور اسرائیل کی پالیسیاں ہیں، جو خطے میں تناؤ کو بڑھا رہی ہیں۔ایرانی صدر کے مطابق ایران ہمیشہ علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کا حامی رہا ہے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔















