اہم خبریں

سیاست میں بڑی ہلچل، ن لیگ نے اہم وکٹ اڑا لی

مظفرآباد اور اسلام آباد کی سیاسی فضا میں اس وقت بڑی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے جہاں آزاد کشمیر (  KashmirNews )کے سابق صدر راجہ محمد ذوالقرنین خان نے (   PMLN )پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا مثبت اشارہ دے دیا ہے، جسے خطے کی سیاست میں اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ سطحی قیادت نے ایک اہم ملاقات میں سابق صدر اور ان کے خاندان سے رابطہ کیا اور انہیں باضابطہ طور پر پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ اس ملاقات میں مرکزی اور آزاد کشمیر کی قیادت کے اہم رہنما شریک تھے۔

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم اعلان ،حکومت کا بڑا فیصلہ
ملاقات اسلام آباد میں سابق صدر کی رہائش گاہ پر ہوئی، جہاں راجہ خاندان کے دیگر اہم افراد بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق تفصیلی مشاورت کے بعد سابق صدر اور ان کے اہل خانہ نے پارٹی میں شمولیت کیلئے مثبت اشارہ دیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا گیا، جبکہ ملاقات کا ماحول خوشگوار اور سیاسی ہم آہنگی کا عکاس بتایا جا رہا ہے۔

گفتگو کے دوران سابق صدر نے کہا کہ ان کے شریف خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات رہے ہیں اور ملکی و علاقائی ترقی میں ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے کردار کو سراہا۔

متعلقہ خبریں