اہم خبریں

پی ایس ایل الیون:حیدرآبادکنگزمین نےاسلام آبادیونائیٹڈکوشکست دیدی

پی ایس ایل الیون کے اہم میچ میں شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں حیدرآباد کنگز مین cricket نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو صرف دو رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا جس نے شائقین کی دھڑکنیں تیز کر دیں۔

187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 184 رنز تک محدود رہی۔ آخری اوور میں صرف چھ رنز درکار تھے لیکن حیدرآباد کے بولر حنین شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دباؤ میں بہترین کارکردگی دکھائی اور ٹیم کو یادگار فتح دلا دی۔

میچ میں بولنگ کے شعبے میں حنین شاہ اور محمد علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کر کے اہم کردار ادا کیا۔ بیٹنگ میں چین مین نے 43 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ ڈیون کونوے نے 30، حیدر علی نے 31 اور شاداب خان نے 22 رنز اسکور کیے۔

امریکہ کی مشرق وسطیٰ سے پسپائی،سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز واپس گھر روانہ

یہ مقابلہ شروع سے ہی دلچسپ رہا اور دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا، تاہم آخر میں حیدرآباد کنگز مین نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔

سوشل میڈیا پر اس میچ کے بعد زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں شائقین اس سنسنی خیز فتح کو ٹورنامنٹ کا یادگار لمحہ قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں