اسلام آباد میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2025 کے( CSS2025 ) نتائج جاری کر دیے ہیں، جن میں کامیابی کی شرح انتہائی کم یعنی صرف 2.67 فیصد رہی، جس نے ایک بار پھر اس امتحان( CompetitiveExams ) کی سختی کو نمایاں کر دیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 12 ہزار 792 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، تاہم صرف 355 امیدوار تحریری مرحلہ پاس کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ بعد ازاں کمیشن کی جانب سے 170 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔
آبنا ئے ہر مز،ایران کے سپریم لیڈرکا سخت بیان آگیا،جا نئے کیا
سفارش کردہ امیدواروں میں 84 مرد اور 86 خواتین شامل ہیں، جو صنفی توازن کے لحاظ سے ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔امتحان میں پہلی پوزیشن اسید رفیق، دوسری محمد محسن خالد جبکہ تیسری پوزیشن طارق حفیظ نے حاصل کی۔ تاہم حیران کن طور پر ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے کسی کو بھی فارن سروس میں جگہ نہیں مل سکی۔مزید بتایا گیا ہے کہ ٹاپ 30 میں شامل 23 امیدواروں کا تعلق پنجاب سے ہے، جو علاقائی نمائندگی کے حوالے سے بھی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔















