اہم خبریں

آزاد کشمیر میں جمعہ کی چھٹی ختم،نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(اے بی این نیوز)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے جمعہ کی چھٹی ختم کردی۔

صدر آزاد کشمیر کی منظوری کے بعد جمعہ کو ورکنگ ڈے قراردیتے ہوئے 40ویں کابینہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں اہم نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیاہے جس کے تحت اب جمعہ کے روز تمام سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

آزاد کشمیر کے تمام سرکاری محکموں میں فوری طور پر نئے احکامات نافذکردیئے گئے ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ فوری طور پر قابلِ عمل ہوگا،سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری اداروں کو عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

May be an image of ticket stub and text that says 'ขของบ-4ขย NGENERAL-4212 AZAD GOVERNMENT OF Ε SERVICES& GENERAL (GENERAL SECTION) JAMMU KASHMIR DEPARTMENT NOTIFICATION "Muzaffarabad" Dated: April, 2026 No.S&GADIG-S(18)/2026: President, Azad Jammu Kashmir in light of 40th Cabinet meeting dated April, 2026 been pleased accord approval to modify Notification Even Number dated March, 2026 extent Friday will Working Day in Government Departments of AJ&K with immediate cnecT. Copy Affairs Section Officer (Gen) Jansarate Kashmir. Fimister OAGR Assembly, Ministers Advisors GoAJ&R ន៉មឥវ៉ាន់ឺ" &electronic Unversily Bogh! Muzaffarabad Trankhel! Mirpur. பகடா்ரிாம்ாா Master Afjairs blication effieial eficialGezette തழகிടைട் Gezette Islamabad Section Officer (Gen) Scanned with CamScanner Scannedwitl with CamScanner'
تمام ڈویژنز، یونیورسٹیز اور سرکاری اداروں کوبھی نوٹیفکیشن ارسال کردیاگیاہے،اس کے علاوہ اکاؤنٹنٹ جنرل، آئی جی پولیس اور دیگر محکموں کو بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: جارح کو پچھتانے پر مجبورکردینگے،پزشکیان،قالیباف

متعلقہ خبریں