اہم خبریں

دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے اسکول جانیوالے 4 بچے جاں بحق ہوگئے

مظفر آباد(اے بی این نیوز)دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وادی نیلم میں نگدر کناری کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی دریائے نیلم میں گرگئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 4 بچے جاں بحق اور 5 بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی میں سوار بچے اسکول جارہے تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں دریا سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردیں جب کہ زخمی افراد کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

متعلقہ خبریں