اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کونسل کے نومنتخب چار ارکان سے حلف لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کونسل کے نومنتخب چار ارکان سے حلف لے لیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب چار ارکان کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، وزیراعظم اور کشمیر کونسل کے چیئرمین شہباز شریف نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے ارکان میں چوہدری لطیف اکبر، مشتاق احمد منہاس، چوہدری محمد سعید اور چوہدری منظور احمد شامل ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے 2 اکتوبر کو چاروں ارکان کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے اور آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

چاروں نومنتخب ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد آزاد جموں و کشمیر کونسل کی خالی نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں ارکان کے نام باضابطہ طور پر جاری کیے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ، پی ٹی آئی کے لیے اہم خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں