اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ، پی ٹی آئی کے لیے اہم خبر سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ، پی ٹی آئی کے لیے اہم خبر سامنے آگئی

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت کسی بھی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنما اور وکلا اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ آج کے لیے مقررہ ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی کسی پارٹی رہنما کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ روڈ پر قائم رکاوٹیں ہٹانا شروع کردی ہیں، جس کے بعد اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے۔

ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے حکومت پر تنقید بھی سامنے آئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اگر حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے توبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔
مزید پڑھیں‌:اسکولوں کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ، طلبہ اور والدین کے لیے اہم اعلان

متعلقہ خبریں