اہم خبریں

بھارتی ہنرمند کاکمال،ہاکی کی سب سے چھوٹی اسٹک بنالی

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی فنکار نے دنیا کی سب سے چھوٹی ہاکی اسٹک تیار کی ہے جس کی لمبائی ایک سینٹی میٹر اور چوڑائی مشکل سے ایک ملی میٹر ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ستیا نارائن مہارانا نے دراصل دو ہاکی اسٹک بنائی ہیں جن میں سے دوسری پانچ ملی میٹر لمبی اور ایک ملی میٹر چوڑی ہے۔ یہ شاہکار انہوں نے اپنے ہاتھ سے بنایا ہے۔ انہوں نے اس ریکارڈ کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بھی رابطہ کیا ہے۔بھارت میں مردوں کی ہاکی کا عالمی کپ اس سال منعقد ہورہا ہے جس کا پہلا میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ چونکہ اڑیسہ ان مقابلوں کا میزبان ہے تو یہی وجہ ہے کہ اسی شہر کے فنکار ستیا نارائن نے دنیا کی سب سے چھوٹی ہاکی اسٹک بنائی ہے۔انہوں نے گھمباری قسم کی لکڑی سے یہ ہاکی اسٹک صرف 30 منٹ میں تیار کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی ہاکی کےکھیل کے مداح ہیں۔

متعلقہ خبریں