اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوگیا، نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوگیا، نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 313 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:ایلون مسک کا بڑا اعلان، ہر امریکی بچے کو 2 شیئرز ملیں گے

متعلقہ خبریں