اہم خبریں

عرب امارات کا موسمیاتی تبدیلی،مینگرووز کے دس لاکھ بیج بونے کے لیے ڈرونز کا استعمال

ابوظبی (نیوزڈیسک)ابوظبی کی ماحولیاتی ایجنسی (ای اے ڈی) نے امارت بھر میں مینگرووز کے دس لاکھ بیج لگانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا ہے۔سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق الظفرا کے علاقے میں مختلف مقامات پر لگائے گئے مینگرووزابوظبی مینگروو اقدام کی مدد سے ڈرون شجرکاری منصوبے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہیں۔اس عمل میں تھری ڈی نقشہ بنانے کے لیے علاقے کا جغرافیہ بھی ڈرونز کے ذریعے اسکین کیا جاتاہے۔ پھراس علاقے کے لیے سب سے زیادہ موثر پودے لگانے کا نمونہ الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے شمار کیا جاتا ہے۔اس کے بعد ڈرونز کو بوئے جانے والے بیجوں سے بھردیا جاتا ہے اور آسمان سے گرا دیا جاتا ہے۔یہ عمل ہاتھ سے پودے لگانے کے مقابلے میں تیز اور سستا ہے کیونکہ اس میں سخت مزدوری اور پودوں کی نقل و حمل کی ضرورت باقی نہیں رہتی ہے۔ یہ لاگت مؤثربھی ہے کیونکہ یہ مینگروو کے پودے لگانے کی مجموعی قیمت کو کم کرتا ہے،مینگروو نرسریوں اور متعلقہ اخراجات کی ضرورت کو ختم کرتا ہے اور انھیں دوردرازدشوارگذارعلاقوں تک پہنچانے میں سہولت رہتی ہے۔ابوظبی مینگروواقدام کا اعلان سب سے پہلے فروری 2021 میں ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پرکیا گیا تھا۔انھوں نے ابو ظبی ایگزیکٹو کونسل کے ممبراور ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید سے جبیل مینگروو پارک میں ملاقات کی تھی۔

متعلقہ خبریں