اہم خبریں

روس کی ایک مرتبہ پھر یوکرین میں فوجی کمان تبدیل،جنرل ویلری گیراسیموف نئے کمانڈر مقرر

ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے ایک مرتبہ پھر یوکرین میں اپنا فوجی کمانڈر تبدیل کردیا، جنرل ویلری گیراسیموف کو نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارتِ دفاع نے بتایاکہ چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ویلری گیراسیموف کو مشترکہ دستوں کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔یوکرین میں روسی فوج کے کمانڈر سرگئی سروویکن کو نئے کمانڈر جنرل گیراسیموف کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسپیشل آپریشن کی قیادت میں اعلیٰ سطحی اضافے کا مقصد دستوں کے درمیان رابطے کو منظم کرنا اور آپریشنز کو وسعت دینا ہے۔کمانڈر سروویکن کو اکتوبر 2022 کے دوران یوکرین میں اسپیشل آپریشن کی کمانڈ سونپی گئی تھی۔ان کی نامزدگی کے دو دن بعد ہی روسی فوج نے یوکرین میں ڈرون اور میزائل حملے شروع کیے تھے۔کمانڈر سروویکن کی تعیناتی کے ایک ماہ بعد روس کو جنوبی شہر خیرسون سے واپس پلٹنا پڑا۔

متعلقہ خبریں