لندن (نیوزڈیسک)برطانوی شہزادے ہیری کی کتاب اسپیر (Spare) میں شاہی خاندان کیخلاف تہلکہ خیز انکشافات کے بعد اب شہزادہ ہیری کو والد کی تاج پوشی کی تقریب میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔ برطانوی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ شاہی خاندان شہزادہ ہیری کو ان کے والد شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب میں خوش آمدید نہیں کہے گا۔شاہی خاندان میں ہیری کی کتاب کے اشاعت کے بعد اس حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، جس میں ہیری کے چچا شہزادہ ایڈورڈ اور پھوپھی این بھی شامل تھے۔وہ بھی نہیں چاہتے کہ تاج پوشی کی تقریب میں ہونے والی نجی گفتگو ہیری کی کتاب، اسپیر کے پیپر بیک ایڈیشن میں شامل ہو۔















