اہم خبریں

سعودی حکومت نے حج ادائیگی کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قراردیدی

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا۔ کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطا فلو(انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوا لیں۔

متعلقہ خبریں