اہم خبریں

افغان وزارت خارجہ کے سامنے بم دھماکہ،متعددہلاکتوں کاخدشہ

کابل(نیوزڈیسک)افغان وزارت خارجہ کے سامنے بم دھماکہ ہوا ہے جسکے نتیجے میں متعددہلاکتوں کاخدشہ ظاہرکیا جار ہا ہے،افغان میڈیاکے مطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے بتایاکہ دھماکہ دفترخارجہ کے قریب واقع ایک گلی میں ہوا،انہوں نے کہاکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسزموقع پر پہنچ گئیںاور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں،واضح رہے کہ طالبان گذشتہ اگست میں افغانستان میں دوبارہ اقتدار میں آئے تھے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں استحکام بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔تاہم ملک میں ان کے حریف گروہ نام نہاد شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے حملے جاری ہیں۔ سکولوں اور ہسپتالوں کو سلسلہ وار حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔گذشتہ برس طالبان کے اقتدار میں واپس آنے سے پہلے لڑکیوں کے ایک سکول پر بم حملے میں کم از کم 85 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر طالبات شامل تھیں۔

متعلقہ خبریں