واشنگٹن(نیوزڈیسک)فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے بتایا ہے کہ کمپیوٹر سسٹم میں فنی خرابی کے نتیجے میں امریکا بھر میں پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ فنی خرابی دور کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے اور جلد پروازوں کا سلسلہ بحال ہوجائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف اے اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نوٹس ٹو ائیر مشنز سسٹم فیل ہونے کی وجہ سے امریکا بھر میں فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ۔بیان کے مطابق فنی خرابی کے باعث امریکا بھر میں پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ فنی خرابی دور کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے اور جلد پروازوں کا سلسلہ بحال ہوجائے گا۔نوٹس ٹو ائیر مشنز سسٹم پائلٹوں کو مختلف خطرات سے آگاہ کرتا ہے اور مختلف تکنیکی تفصیلات فراہم کرتا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ اس سسٹم میں خرابی کیوں ہوئی اور اس کی شدت کیا ہے۔















