ریاض(نیوز ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا غیر معمولی اجلاس ، اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے کی مذمت کی گئی ہے اور مسئلہ فلسطین کی مرکزی اہمیت دینے کا اعادہ کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی کا اجلاس سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت ہوا جس میں مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف اسرائیلی پالیسیوں اور اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا ہے کہ بیت المقدس پوری اسلامی امہ کے دل کے قریب ہے۔غیر معمولی اجلاس کے اختتام پر او آئی سی کی طرف سے 17 نکاتی اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں اسرائیل کی مذمت کے علاوہ مسلم ممالک، عالمی اداروں، تنظیموں، مذہبی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے اداروں کو اس اہم معاملے کی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔














