اہم خبریں

شاہی خاندان میں پائی جانیوالی غلط فہمیوں کو دورکرنے کیلئے کتاب لکھی،شہزادہ ہیری

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کے فیصلے کی وجہ سامنے آ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب کی تشہیر کے لیے دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں اپنی زندگی کے 38 سال جان بوجھ کر پیدا کیے گئے بگاڑ اور تکالیف کا سامنا کیا، یہ کتاب لکھنے کا مقصد شاہی خاندان کے کسی فرد کو تکلیف پہنچانا ہرگز نہیں ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے یہ کتاب لکھنے کی ضرورت اس لیے محسوس کی کیونکہ شاہی خاندان میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے اپنی غلطیوں کے نتائج کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے میرا اور شاہی خاندان کا نام استعمال کر کے اپنی ساکھ کو بچانے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں