اہم خبریں

سعودی عرب،منشیات سمگلنگ پر591ملزمان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر

ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی پبلک پراسیکیوشن نے منشیات کی سمگلنگ پر591 ملزمان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کیے ہیں۔ یہ کارروائی سمگلنگ کے 257 کیسز میں چار ماہ کے دوران کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ ملزمان نے 40 ملین نشہ آور گولیاں، 2.5 ٹن حشیش اور800 کلو گرام نشہ آور پاڈر سمگل کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا۔سعودی عرب میں منشیات کے کیسز نمٹانے والے ادارے سمگلنگ کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ منشیات کی سمگلنگ کے جرائم کے شواہد اور منشیات کی سمگلنگ کے سدباب کے لیے کوشاں ہیں۔سعودی ادارے ملزمان کا تعاقب کرکے انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرتے ہیں۔ منشیات ایئرپورٹس، بری سرحدی چیک پوسٹوں اور بندرگاہوں کے راستے سعودی عرب لائی جارہی تھی۔

متعلقہ خبریں