مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کیا جائے، وفاقی کابینہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وزیر اعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا جلاس ہوا، اجلاس میں فلسطین مسئلے پر بات چیت ہوئی، کابینہ نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کیا جائے، کابینہ نے مطالبہ کیا کہ غزہ پراسرائیلی بمباری کو فوری طورپر بند کیاجائے، کابینہ اجلاس کے بعد نگران وفاقی وزرا کی میڈیا بریفنگ، انہوں نے کہا کہ کابینہ نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی 1967 سے پہلے کی حیثیت کو بحال کیا جائےکابینہ نے سہیل عبدالناصر کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کرنے کی منظور دی، کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کنسور شیم کی خدمات لینے کی منظوری دی فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے سمیت خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کی جانی چاہیے، پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12.77ارب روپے ہے،پی آئی اے 750ارب روپے کے خسارے میں ہے، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ہر مرحلے پر بات کی، پی آئی اے کے ملازمین میں سے کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا۔