اہم خبریں

عراقی دفاعی دستوں نے عین الاسد ایئر بیس پر ڈرون کو مار گرایا

بغداد(نیوز ڈیسک)عراقی فوجی حکام نے کہا کہ الانبار میں عین الاسد ایئر بیس کے دفاعی نظام نے ایک ڈرون کو اس وقت مار گرایا جب وہ اڈے کے اوپر سے گزر رہا تھا۔الاسد ایئر بیس کے دفاعی نظام میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ عراق میں بین الاقوامی اتحادی افواج نے بھی ڈرون گرانے کے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی فوجی ذرائع نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ڈرون جاسوسی کے مشن پر تھا یا اس میں دھماکہ خیز مواد تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے عین الاسد اڈے کو ایران نواز ملیشیاں نے بار بار حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس اڈے کو متعدد مرتبہ کاتیوشا اور گراڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں