تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت تہران کے ہفت حوض محلے میں مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلا دیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین کے خلاف ایرانی حکومت کے جابرانہ طرز عمل کے خلاف نئے مظاہرے کئے گئے۔ گرفتاریوں اور موت کی سزائوں کے خلاف یوم بدلہ کے نام سے احتجاج شروع کیا گیا۔ایران کے علاقے بلوچستان کے مقدمات میں مہارت رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق زاہدان کی عدالت نے 20 سالہ کامبیز خروت کو زمین پر بدعنوانی کے الزام میں سزائے موت سنائی۔ ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے وکیل مقرر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔