اہم خبریں

بی جے پی سرکار پر تنقید کرنیوالے نجی ٹی وی کو مودی کے دوست نے خرید لیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک) مودی حکومت پر کُھل کر تنقید کرنے والے بھارت کے معروف صحافی رویش کمار نے اپنے آرٹیکل میں انکشاف کیا ہے کہ نیو دہلی ٹیلی ویثرن نیٹ ورک (این ڈی ٹی وی) کو دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی نے خرید لیا ہے۔الجزیرہ کیلئے لکھے گئے آرٹیکل میں بھارتی صحافی رویش کمار نے کہا کہ بھارت میں مودی حکومت کے خلاف مضبوط آواز سمجھے جانے والے نیوز چینل کو خرید کر آزادی صحافت اور جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ۔انہوں نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ دنیا کے تیسرے سب سے امیر شخص گوتم اڈانی کی دولت میں اضافہ سال 2014 کے بعد سے ہوا یعنی نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد جبکہ وہ انکے قریبی ساتھی بھی ہیں۔ گوتم اڈانی کی دولت 2014 میں 7 ارب ڈالر سے 110 ارب ڈالر تک جاپہنچی۔رویشن نے اپنے آرٹیکل میں مزید کہا کہ گوتم اڈانی کے ذریعے مودی سرکار نے بھارتی میڈیا کی آخری بڑی آزاد آواز پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے، جس سرمایہ دار کی کامیابی حکومتی کنٹریکٹس کے مرہون منت ہوں، وہ حکومت پر کیسے تنقید کرے گا؟۔ انہوں نے بھارت میں گودی میڈیا یعنی مودی کے حق میں آواز بلند کرنے والوں کیلئے اصطلاح اپنائی تھی جو بہت مقبول ہوئی۔

متعلقہ خبریں