چین میں بارشوں سے سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین نے شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کے پیش نظر 10 صوبوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق فلڈ کنٹرول اور خشک سالی سے متعلق امدادی مرکز نے ملک کے شمال وسطی اور جنوب مغرب میں شیڈونگ شانسی، شانسی، جیانگ سو، آنہوئی، ہینان، ہوبی، سیچوان اور گیکو کے صوبوں کے لیے چوتھے درجے کا ہنگامی الرٹ جاری کیا ۔