واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا میں شہد کی مکھیوں پر استعمال کیلئے دنیا کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی طبی حکام نے بتایاکہ یہ ویکسین شہد کی مکھیوں کے تحفظ میں ایک اہم پیش رفت کا کام کرسکتی ہے۔امریکا میں 2006 سے شہد کی مکھیوں کی کالونیوں میں سالانہ کمی دیکھی گئی ہے۔اس ویکسین کو امریکی foulbrood بیماری سے ہونے والی اموات کو روکنے کیلئے تیار کیا گیا ہے،جس میں بیکٹیریا شہد کی مکھیوں کے لاروے پر حملہ کرکے ان کی کالونیوں کو کمزور کردیتا ہے۔امریکی محکمہ زراعت نے رواں ہفتے ویکسین کے مشروط لائسنس کی منظوری دی ہے جبکہ یہ ویکسین ملکہ شہد مکھی کی رائل جیلی فیڈ میں بیکٹریا کا غیر فعال ورژن پیدا کرتی ہے جس سےلاروے کو امیونٹی ملتی ہے۔