اہم خبریں

بیلاروس کاروس کیساتھ مشترکہ فوجی گروپ مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ

منسک (نیوزڈیسک)بیلاروس نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مشترکہ فوجی گروپ کو مضبوط کریں گے۔روسی مسلح افواج، ہتھیار، فوجی اور خصوصی ساز و سامان بیلاروس پہنچتے رہیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلاروس کے دارالحکومت منسک سے وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس اور بیلاروس مشترکہ فوجی گروپ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ بیلاروس کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملک مشترکہ فضائی مشقوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ مشترکہ فورس بنانے کا مقصد دونوں ملکوں کا تحفظ اور دفاع مضبوط بنانا ہے۔ بیلاروس کی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ روسی مسلح افواج، ہتھیار، فوجی اور خصوصی ساز و سامان بیلاروس پہنچتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں