اہم خبریں

حج کے حوالے سے خواتین کیلئےخوشخبری،سعودی عرب نے محرم کے بغیر حج رجسٹریشن کی اجازت دے دی

ریاض(نیوز ڈیسک) وزارت حج نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لیے اندراج کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ خواتین کے لیے محرم کو ترجیحی شرط سے خارج کر دیا گیا ہے۔اسی طرح اس سال حج کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے کم از کم عمر 12 سال ہو گی،العربیہ نیوز کے مطابق جن لوگوں نے پہلے حج نہیں کیا ان کو رجسٹریشن کے لیے ترجیح دی جائے گی۔ ساتھ ہی شہریوں کے لیے “قومی شناخت” یا “مقامی شناخت” کی موجودگی ضروری ہے۔سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے سال 1444ھ کے لیے حج ادا کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے “نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون مملکت عازمین کے لیے جلد رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں