اہم خبریں

اسرائیلی وزیر کا دورہ مسجد اقصیٰ، امارات، چین کا سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیر کی طرف سے مسجد اقصیٰ کا دورہ کرنے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور چین نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس کل(جمعرات کو) متوقع ہے۔اس حوالے سے فلسطین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ جانا اشتعال انگیزی اور تنازع میں خطرناک اضافہ ہے۔ دوسری جانب ترکیہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات کو روکا جائے۔

متعلقہ خبریں