اہم خبریں

یونان کشتی حادثہ،زندہ بچ جانیوالے شامی باشندے نے عدالت کو سچ بتادیا

ایتھنز (نیوزڈیسک) یونان کشتی حادثہ،زندہ بچ جانے والے شامی باشندے نے عدالت کو سچ بتادیا۔واضح رہے کہ یونان کشتی حادثے میں سینکڑوں تارکین وطن ہلاک ہو ئے جن میں متعدد پاکستان بھی شامل تھے۔ زندہ بچ جانے والے شامی باشندے نے عدالت کو بتایا کہ انسانی اسمگلر مچھلی پکڑنے والے ٹرالرمیں انسانوں کو اسمگل کرتے ہیں ۔یونان کشتی حادثہ کوسٹ گارڈ کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، کوسٹ گارڈ کو پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ کشتی اوور لوڈ ہے لیکن انہوں نے بات نہ سنی اور کشتی کی کمان کو رسی ڈال کر جہاز کی مدد سے تیزی سے کھنچتے رہے جس کی وجہ سے کشتی درمیان سے ٹوٹ گئی جو حادثے کا سبب بنی اور جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں ۔

متعلقہ خبریں