روس میں بغاوت کی کوشش نے پیوٹن کے اقتدار میں دراڑ کو بےنقاب کر دیا، امریکا

روس ( اے بی این نیوز      ) نجی فوجی ملیشیا کی مسلح بغاوت کی کوشش کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس میں بغاوت کی کوشش نے صدر پیوٹن کے اقتدار میں دراڑ کو بےنقاب کردیا۔واشنگٹن سے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ بغاوت کی کوشش پیوٹن کے اختیارات کو براہ راست چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن بغاوت کی کوشش میں معافی کے معاہدے پر مجبور ہوئے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق بغاوت کی کوشش پیوٹن کے اقتدار میں حقیقی دراڑوں کو ظاہر کرتی ہے۔