اہم خبریں

دہشتگردی کیخلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،طالبان اپنے وعدےپورے کریں، افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو، نیڈ پرائس

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا پاکستان کے نیشنل سکیورٹی کے بیان سے واقف ہیں ، دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،طالبان اپنے وعدےپورے کریں، افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ ہو۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے،طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں، افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات لیے جاسکتے ہیں،پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی طرف سے رسپانس دیا جائے گا، امریکہ اور اُس کے اتحادی طالبان کے فیصلوں پر ردعمل دیں،اس متعلق جی سیون اور دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہارظہار کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں