اہم خبریں

افریقی ملک ملاوی میں ہیضے سےہلاکتوں کے باعث سکول بند کرنیکااعلان

لیلنگوے(نیوزڈیسک) افریقی ملک ملاوی میں ہیضے سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کے بعد حکام نے اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر صحت کا کہنا ہے کے وبا پر قابو پانے تک دو شہروں بلنٹائر اور لیلونگوے میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں شہروں میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پرائمری اور سیکنڈر اسکول بند رہیں گے۔وزیر صحت کھمبیز چیپونڈا کا کہنا ہے کے ماضی کے مقابلے رواں برس پھوٹںے والی وبا سے بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں