اہم خبریں

ٹوئٹر صارفین نے آبدوز حادثے اور فلمی منظر میں مماثلت ڈھونڈ نکالی

نیویارک(نیوزدیسک)زیر سمندر ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز کے تباہ ہونے اور اس میں موجو تمام افراد کی ہلاکت کی گزشتہ روز تصدیق کر دی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق1983 میں ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے ایک فلم بنائی تھی جس میں آبدوز کی تباہی سے مشابہت والے مناظر تھے۔فلم میں دکھایا گیا تھا کہ آبدوز کیریبئن سمندر میں ڈوبتی ہے اور امریکی سرچ ٹیم اسے تلاش کرتی ہے۔’دی ایبِس‘ نامی فلم کو آسکر ایوارڈ ملا تھا، ٹوئٹر صارفین اس کے چند مناظر کو حالیہ آبدوز حادثے سے جوڑ رہے ہیں۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ’دی ایبِس‘، ’ٹائی ٹینک‘ فلم سے بھی پہلے بنائی گئی تھی

متعلقہ خبریں