اہم خبریں

جرمن پارلیمنٹ میں ہنرمند افراد کیلئے نیا امیگریشن قانون منظور کرلیا گیا

برلن ( اے بی این نیوز   )جرمنی کی پارلیمنٹ نے غیر ملکی ہنرمند افراد کیلئے نئے امیگریشن قانون کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 388 قانون سازوں نے نئے قانون کے حق میں جبکہ 234 نے مخالفت میں ووٹ دیے۔قانون میں پوائنٹس کی بنیاد پر ایک سسٹم بنایا گیا ہے جو جرمنی آنے والے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، عمر اور زبان پر عبور کے مطابق قدر پیمائی کرے گا۔

متعلقہ خبریں