وشنگٹن( اے بی این نیوز )دورہ امریکہ کے دوران مودی کو ہر طرف سے ہزیمت کا سامنا،بھارت میں اقلیتوں سے متعلق ناروا سلوک کے غیر متوقع سوال پر مودی ہکا بکا،،سوال کا جواب دینے کے بجائے مودی امریکہ کی خوشامد اور آئیں بائیں شائیں مارنے لگے،مودی کے دورہ امریکہ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر شدید مظاہرے،،،مظاہرین نے مودی گو بیک، انڈیا ان ڈینجر اور ہندوتوا کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے،،مظاہرین نے کہا گجرات کے قصائی کا امریکہ کا سرکاری دورہ انسانی تاریخ کا ایک شرمناک باب ہے،،، امریکہ سے گجرات فسادات، ہندؤ انتہا پسندی اور صحافتی کریک ڈاؤن پر مودی سے جواب طلبی کا مطالبہ کیا۔















